Skip to main content

Islamic Etiquette Of Talking On Smartphone !

.

 السلام عليكم ورحمه الله وبركاته 

الحمد لله وحده والصلاه والسلام على من لا نبي بعد اما بعد اعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم وان قيل لكم ارجعوا فارجعوا هو ازكى لكم فقال الله تبارك وتعالى في مقام اخر وقولوا للناس حسنا فقال الله تبارك وتعالى في مقام اخر يا ايها الذين امنوا ادخلوا في السلم كافه صدق الله مولانا العظيم. وصدق رسوله النبي الكريم ونحن على ذلك من الشاهدين والشاكرين ان الحمد لله رب العالمين.  

معزز سامعین کرام جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ گذشتہ نشست میں میں یہ بات عرض کر چکا ہوں کہ مذہب اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے یہ وہ مذہب ہے جو زندگی کے ہر گوشے میں انسان کی رہنمائی کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے یہاں دین کا تصور عبادت تک یعنی نماز روزہ زکوۃ حج تک محدود ہو کر رہ گیا ہے وہ حضرات جو عبادات کا اہتمام بھی کرتے ہیں دین کے دوسرے اہم شعبوں میں غفلت برتے نظر آتے ہیں یاد رکھیں کہ دینداری کا دارومدار صرف عبادات تک محدود ہوکر رہ گیا ہے جو نماز روزے کی پابندی کر لیتا ہے وہ اپنے آپ کو بہت بڑا دیندار تصور کرتا ہے جبکہ باقی دین کے دوسرے اہم شعبوں میں اتنی ہی بے دینی اختیار کیے ہوئے ہیں یاد رکھے دین کے اہم شعبوں میں عبادات کے علاوہ ایک بہت ہی اہم شعبہ معاشرت کا شعبہ ہے جسے آسان زبان میں یوں کہہ لے کہ اسلامی رہن سہن دل میں یہ داعیہ پیدا ہوا کہ ان اہم شاخوں اور اس سے متعلقات پر مختصر مختصر چند معروضات سلسلہ وار قسط وار آپ کی خدمت میں عرض کروں معاشرت کے ہی ضمن میں آج کی نشست میں موبائل فون اور اس کا استعمال اس عنوان سے بہت ہی مختصر چند معروضات پیش خدمت ہیں یاد رکھیں کہ فون اور موبائل اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے تھے جس کی وجہ سے دوریاں گھٹ گئی ہیں فاصلے سمٹ گئے ہیں جو دور دراز والوں کو ایک دوسرے سے ملانے کا اہم ذریعہ ہے آپ جانتے ہیں پہلے کسی طرح کی کوئی حادثہ کی خبر ہو یا کوئی اور کام ہو تو اطلاع کرنا کتنا مشکل ہوا کرتا تھا فون کس قدر مشکل تھا لیکن اللہ تبارک و تعالی نے موبائل کے ذریعہ کتنی آسانی مہیا کر دی لیکن یاد رکھیے کہ اگر اس کا صحیح استعمال نہ ہو اور اس میں دوسروں کی راحت کا خیال نہ رکھا جائے تو پھر یہی سامانے رحمت باعث زحمت بن جاتا ہے اس لیے بہت ضروری ہے کہ فون پر گفتگو کے اسلامی آداب کو سیکھا جائے اور اس پر پابندی کے ساتھ عمل کیا جائیں معزز سامعین کرام موبائل فون اب روز مرہ کی زندگی کا ایک اٹوٹ حصہ بن گیا ہے بلکہ انسانوں کی ایک بڑی ضرورت بن گئی ہے بچوں بچوں کے ہاتھ میں موبائل فون پہنچا دیا گیا ہے اب ہر مسلمان جو موبائل کو استعمال کرتا ہے اس کی سب سے پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اس موبائل سے متعلق اسلامی آداب کو سیکھے آج کی نشست میں مختصرا موبائل فون سے متعلق کالنگ سے متعلق تین آداب ذکر کئے جاتے ہیں ادب نمبر ١ یہ ہے کہ موبائل فون کا سب سے پہلا اسلامی ادب یہ ہے کہ فون کے لئے مناسب وقت کا انتخاب کیا جائے یاد رکھیں کہ ہر آدمی کی اپنی اپنی ضروریات ہوتی ہیں کھانے پینے سونے جاگنے اور آفس وغیرہ کے مختلف کام ہوتے ہیں اس لیے فون پر رابطہ کرنے کے لئے بات کرنے کے لئے مناسب وقت کا انتخاب یہ انتہائی ضروری ہے شریعت نے انسان کو حق دیا ہے کہ اگر کوئی اس سے ملاقات یا بات کرنا چاہتا ہے اور یہ شخص سے ملاقات اور بات کو دوسرے وقت تک ملتوی کرنا چاہتا ہے تو وہ بالکل لگتا ہے اگر کوئی شخص اس کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت مانگ رہا ہے اور یہ گھر والا شخص ابھی ملنا نہیں چاہتا تو اسے اختیار ہے کہ وہ اسے اجازت نہ دے بلکہ واپس جانے کو کہے اور اگر کسی کو واپس ہونے کو کہا جائے تو واپس ہو جانا چاہیے اور اسے برا نہ ماننا چاہیے اللہ تعالی قرآن عظیم الشان میں سورۃ النور کی آیت نمبر ٢٨ میں ارشاد فرماتے ہیں اور اگر تم سے کہا جائے کہ لوٹ جاؤ تو لوٹ جاؤ یہی تمہارے لیے زیادہ پاکیزگی کا سبب ہے لہذا فون کے لئے مناسب وقت کا انتخاب نہیں کیا گیا تو یہ اسلامی آداب گفتگو کی رعایت نہ کہلائے گی ، ہو سکتا ہے ٹیلی فون پر جس سے رابطہ کیا جا رہا ہے اس کے کھانے کا وقت ہو اور وہ کھانے میں مشغول ہوں آرام کا وقت ہو یا کوئی اور کوئی کام میں مشغول ہو لہذا فون پر گفتگو کے لیے مناسب وقت کی تلاش یہ سب سے اہم اسلامی آداب ہے جسے ملحوظ رکھنا چاہئے اس میں خصوصا نماز اور سونے کے وقت کی خاص رعایت کرنی چاہئیے جس کو کال کرنا ہے وہ اچھی طرح اس کے بارے میں اندازہ لگا لیں کہ جس کو کال کر رہا ہوں اس وقت مشغول تو نہیں ہوگا اور دوسرا بہت اہم ادب یہ ہے کہ اگر کسی سے فون پر لمبی بات کرنی ہو یا کسی کے گھر جاکر ملاقات کرنی ہو دونوں صورتوں میں ضروری ہے کہ پہلے اجازت طلب کرلی جائے اجازت کے بغیر ملاقات کرنا یہ ادب کے بالکل خلاف ہے لہذا فون پر سب سے پہلے سلام کرے اس کے بعد اپنا نام اور تعارف کرائے اور پھر بات کرنے کی اجازت طلب کرے اگر بات لمبی کرنی ھو تو پہلے اجازت لے کے مجھے کچھ تفصیلی بات آپ سے کرنی ہے اس وقت مناسب ہے یا آپ جو وقت بتائیں میں اس وقت کال کر لو بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کال کرنے والوں کو کال کرتا ہے اور جس کو کال کیا گیا وہ مصروف ہوتا ہے لیکن وہ بیچارہ یہ سوچ کر کہ کوئی اہم بات ہوگی کال ریسیو کر لیتا ہے اب اکثر وہ کال ویڈیو کال تو ہوتا نہیں ہے بلکہ عام طور پر وائس کال ہوتا ہے فون کرنے والے کو پتہ تو چلتا نہیں کہ جس کو فون کیا ہے وہ اس وقت کس پوزیشن میں ہے کسی کام میں مصروف ہے اب فون کرنے والا بغیر اجازت کے ایک دم سے لمبی کہانی شروع کر دیتا ہے جس سے فون اٹھانے والا اذیت میں مبتلا ہوتا لیکن وہ محبت کی وجہ سے کہیں بھی نہیں پاتا اور اذیت میں مبتلا رہتا ہے لہذا اس کا بہت زیادہ خیال رکھنا چاہیے اور بہتر تو یہ ہے کہ اگر مشغول آدمی سے بات کرنی ہے تو کال کرنے سے پہلے ایس ایم ایس یا میسج کے ذریعے اس سے اجازت لے لیں اور اس کے بتائے ہوئے وقت پر کال کریں اور جتنی دیر کی اجازت لی ہے اتنی ہی دیر بات کریں یہ نہ ہو کہ پانچ منٹ بات کرنا چاہتا ہوں کی اجازت لی اور آدھے گھنٹے تک بات جاری ہے تیسرا اور سب سے اہم ادب یہ ہے کہ کال کرنے کے بعد اگر سامنے والے نے کال رسیو نہیں کیا تو کتنی مرتبہ کال کرنا چاہیے لوگ دس-دس مرتبہ کال کرتے ہیں یاد رکھیے شریعت کا ادب ہے کہ کسی کے گھر جائیں تو اس کے دروازے پر 3 مرتبہ دستک دیں اور تین مرتبہ دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد بھی اگر کوئی جواب نہ ملے تو وہاں سے واپس ہو جائے بعینہ یہ حکم موبائل کے لیے بھی ہوگا کہ تین مرتبہ آپ نے کسی کو کال کیا اور رنگ گئ تو آپ چوتھی مرتبہ کال نہ کریں یہ ادب کے خلاف ہے ۔

اللہ تبارک و تعالی ان آداب کے رعایت کی ہمیں توفیق نصیب فرمائے ، انشااللہ باقی آداب آئندہ کی قسط میں عرض کیے جائیں گے۔

امين واخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين !

میمن خلیل احمد ممبئی
زم زم پبلیکیشنز

ویڈیو لنک :
https://youtu.be/2SBPuuyxvdM

Comments

Popular posts from this blog

خطبہ عید

KHUTBA-E-EI D  PDF LINK SHORT KHUTBA : lONG KHUTBA KHUTBA-E-EI D IMAGE SHORT KHUTBA : lONG KHUTBA NAMAZ-E-EID KA TARIQA 

Introduction About Alaamaat-E-Qayamat Series

Assalamu alaikum warahmatullahi wabarakatuhu  ALAMAATE QAYAMAT Ka  ENCYCLOPAEDIA  1) DAJJAL ❓  Kaun hai❓Kahan hai❓kab Zahir hoga❓  2) DAJJAL ka Huliya ❓ Voh Kaisa Nazar Aayga❓Ahadis Me Uski Kiya Pehchan Batai Gai Hai❓  3) Voh Kaunse Sahabi Hai Jinhone Dajjal Se Mulaqaat ki❓ Aur Unse Dajjal ki kiya baat chit Huvi❓  4) DAJJAL Ko Konsi Taqat Di Jayegi❓Kin Chizon Par Use Ikhtiyar Hasil Hoga❓Uska Fitna Kaisa Hoga❓ Usse Bachne Ka Ummat Ko Kiya Tariqa Sikhaya Gaya❓ Uska Khatma Kaise Hoga❓  ⬆️ [ PART 1 TO PART 9 ] 5) Hazrat Mehdi R.A. Kaun Honge❓Unka Huliya Kaisa Hoga❓Unka Zuhoor kab Hoga Aur Unka Kaam Kiya Hoga❓  ⬆️ [ PART 10 TO PART 12 ] 6) Hazrat Isa A.S. Ka Nuzul Kab Hoga❓Unka Huliya❓Unka Kaam❓  ⬆️ [ PART 13 ] 7) FITNA-E-YAJOOJ MAJOOJ ❓ ⬆️ [ PART 14 ] 8) Aur Deegar ALAMAAT-E-QAYAMAT  ⬆️ [ PART 15 Onwards ] Is Tarah Ki Aur Be Shumar Malumat Mustanad ( Authentic ) Kitabon Se Hasil Shuda 10-12 Min Duration Ki Shorts Clip Me Aap Sun

ALAAMAAT-E-QAYAMAT

: علامات قیامت سیریز پر مولانا محمد وکیل مظاہری صاحب دامت برکاتہم کی تقریظ السلام عليكم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ماشاء اللہ... بہت عمدہ کوشش ہے یہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے -  عوام و خواص کا رجحان بھی علامات الساعة اور اسکی مکمل صحیح جانکاری کی طرف آجکل تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے- اس کی اصل وجہ باطل فرقوں خصوصاً شیعوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیجا ویڈیو اور بے سر پیر کے عقلی دلائل کی بھرمار ہے- اللہ تعالیٰ ان تمام بد عقیدوں کے شر سے امت کو محفوظ فرمائے-  الحمد لله وقت اور حالات کے تقاضے کو سامنے رکھتے ہوئے آپ نے جو یہ سلسلہ شروع کیا ہے کہ لوگوں کو دجالی شرور و فتن سے روشناس کرایا جائے بہت بہت قابل تحسین و لائقِ مبارکباد پیش رفت ہے - اللہ تعالیٰ بیحد قبول فرمائے اور کتاب و سنت کی صحیح تعلیمات کو عام فرمائے آپ لوگوں کے علم و عمر میں برکتیں عطا فرمائے - آمین یا رب العالمین جزاکم اللہ خیرا للجميع محمد وکیل مظاھری