Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2020

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ‏رحمتہ اللہ علیہ کون تھے ‏؟

میمن ابو اسامہ خلیل احمد بمبئی غفر له   سرزمین ہند میں سلسلہ چشتیہ کے بانی اور اسلام کی دعوت و تبلیغ کے سر خیل اور سالار سلطان الہند حضرت خواجہ سید معین الدین حسن چشتی سنجری اجمیری رحمۃ اللہ علیہ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت خواجہ بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ جیسے عظیم بزرگوں کے بھی حضرت سلطان الہند رحمتہ اللہ علیہ پیر و مرشد ہیں یاد رکھیں کہ اللہ تعالی نے ہندوستان میں لوگوں کی روحانی تربیت اور طریقت کے فروغ کے لیے جن سلسلوں کو قبولیت عطا فرمائی ان میں ایک سلسلہ چشتیہ بھی ہے اور اس سلسلے کی سب سے اہم شخصیت اورسلسلے کے نامور بزرگ سُلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجری اجمیری رحمۃ اللہ علیہ هيں حضرت سلطان الہند رحمۃ اللہ علیہ  برصغیر میں اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کے عظیم داعی اور روحانی پیشوا ہیں چشت جس کی جانب اس سلسلہ کو منسوب کیا جاتا ہے وہ خراسان میں ایک مشہور شہر ہے جہاں اللہ تعالیٰ کے کچھ نیک بندوں نے انسانوں کی روحانی تربیت و تزکیہ نفس کے لیے ایک بڑا مرکز قائم کیا تھا ان حضرات کے طریقہ محنت نے عنداللہ مقبولیت حاصل کر ل