Skip to main content

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ‏رحمتہ اللہ علیہ کون تھے ‏؟

میمن ابو اسامہ خلیل احمد بمبئی غفر له 

 سرزمین ہند میں سلسلہ چشتیہ کے بانی اور اسلام کی دعوت و تبلیغ کے سر خیل اور سالار سلطان الہند حضرت خواجہ سید معین الدین حسن چشتی سنجری اجمیری رحمۃ اللہ علیہ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت خواجہ بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ جیسے عظیم بزرگوں کے بھی حضرت سلطان الہند رحمتہ اللہ علیہ پیر و مرشد ہیں یاد رکھیں کہ اللہ تعالی نے ہندوستان میں لوگوں کی روحانی تربیت اور طریقت کے فروغ کے لیے جن سلسلوں کو قبولیت عطا فرمائی ان میں ایک سلسلہ چشتیہ بھی ہے اور اس سلسلے کی سب سے اہم شخصیت اورسلسلے کے نامور بزرگ سُلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجری اجمیری رحمۃ اللہ علیہ هيں

حضرت سلطان الہند رحمۃ اللہ علیہ  برصغیر میں اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کے عظیم داعی اور روحانی پیشوا ہیں چشت جس کی جانب اس سلسلہ کو منسوب کیا جاتا ہے وہ خراسان میں ایک مشہور شہر ہے جہاں اللہ تعالیٰ کے کچھ نیک بندوں نے انسانوں کی روحانی تربیت و تزکیہ نفس کے لیے ایک بڑا مرکز قائم کیا تھا ان حضرات کے طریقہ محنت نے عنداللہ مقبولیت حاصل کر لی اور اس شہر چشت کی نسبت سےاھل اللہ کے سلسلہ عالیہ کو چشتیہ کہا جانے لگا حضرت سلطان الہند رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت نے اس سلسلہ طریقت میں وہ نمایاں کردار انجام دیئے کہ آپ کی مقبولیت نے لفظ چشتی کو بھی دنیا بھر میں مقبول کر دیا طریقت کے بعض دیگر سلاسل کی طرح سلسلہ چشتیہ بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے  سلطان الہند رحمۃ اللہ علیہ کا نام نامی معین الدین ہے والدین محبت سے آپ کو حسن کہہ کر پکارتے تھے آپ حسنی اور حسینی نجیب الطرفین سادات سید ہیں آپ کا سلسلہ نسب بارہویں پُشت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے جاملتا ہے آپ کی ولادت باسعادت 537 ھ بمطابق 1122 عیسوی کو سنجر شریف میں ہوئی آپ کی ولادت باسعادت پوری دنیا کے لئے رحمت اور سعادت بنی آپ نے اس دنیا میں عرفان خداوندی خشیعت ربانی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فروغ دیا اور کفر و شرک کے گھٹا ٹوپ اندھیرے کو اسلام و ایمان کی روشنی سے جگمگا دیا گویا اللہ تعالی نے آپ کو انسانوں کی تعلیم و تربیت اور کائنات کے گلشن کی اصلاح و تزکیر کے لیے منتخب فرما لیا تھا آپ نے طریقت و سلوک کے مراتب طے کرتے ہوئے وہ مقام بلند حاصل کیا کہ آج بھی آپ کی روحانیت کو چہار جحان عالم تسلیم کر رہا ہے آپ غریبوں کے مسیحا تھے جس کے عوض عوام نے آپ کو غریب نواز کا لقب دیا جو آج بھی زبان زد عام ہے آپ کے پیر ومرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمۃ اللہ علیہ ہیں حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمۃ اللہ علیہ کا مزار مکۃ المکرمہ میں جنت المعلی میں ہے حضرت سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی سنجری اجمیری رحمۃ اللہ علیہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر ،588ھ میں ہندوستان تشریف لائے ہندوستان تشریف آوری کے موقع پر مریدین و معتقدین کی تعداد چالیس تھی جس وقت آپ اجمیر شریف تشریف لائے اس وقت اجمیر شریف پر حکومت پرتھوی راج چوہان کی تھی حضرت سلطان الہند رحمۃ اللہ علیہ کے اجمیر شریف پہنچنے کے پہلے ہی دن سے آپ کے مؤثر دعوت حسن اخلاق سیرت و کردار نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا جوق در جوق  لوگوں نے آپ کی دعوت کو قبول کرلیاآپ نے رنگ ونسل اور مذہب و ملت کی تفریق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہر ایک تک اپنا محبت بھرا پیغام پہنچانے کی سعی فرمائی آپ کی شخصیت میں اتنی کشش اور جاذبیت تھی کہ مذہب اسلام کے علاوہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی آپ کے آستانے پر حاضر ہوتے اور آپ کے پیغام کی تاثیر سے آپ کی بات قبول کئے بغیر نہ رہ پاتے اور آپ کا علمی اور روحانی فیضان دیکھتے ہی دیکھتے پورے برصغیر میں عام ہوگیا بالخصوص آپ کے پیغام امن و سلامتی پیغام محبّت نے لوگوں کو خوب متاثر کیا یہی وجہ ہے کہ حضرت سلطان الہند رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس کو آج بھی عالمگیریت حاصل ہے شاہ وفقیر وزرائے اعظم وصدور مملکت سفراء و بین الاقوامی حکومتی کارندے نیز لاکھوں کی تعداد میں آنے والے ملکی و غیر ملکی مہمان آستانہ عالیہ پر حاضر ہوتے رہتے ہیں اور یہ آپ کی مقدس اور پاکیزہ تعلیمات کا اثر ہے اس لیے ایسے نازک حالات میں جب کہ نفرت عام ہے ضرورت ہے اس بات کی کہ حضرت سلطان الہند رحمۃ اللہ علیہ کے وسیع تر پیام امن و محبت کو عام کیا جائے بلکہ خود بھی اس کا عملی مظہر بننے کی کوشش کی جائے ہماری بھلائی انہیں اہل اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنے اور ان کی تعلیمات کی ترویج میں ہے تاکہ نفرت اور عداوت کی کمزور دیوار منہدم ہو جائیں اور امن و محبت عام ہوسکے یاد رکھیں کہ حضرت سلطان الہند رحمۃ اللہ علیہ اللہ کے عظیم اولیاء میں سے ہیں جن سے ہم بے حد محبت اور عقیدت رکھتے ہیں اور صرف ہم ہی نہیں بلکہ بلا لحاظ مذہب و ملت بے شمار خلق خدا آپ سے عقیدت اور محبت رکھتی ہے لہٰذا ہم آپ کی شان اقدس میں کسی بھی قسم کی گستاخی کی سخت سے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حق تعالی ہم سب کو اپنے نیک صالحین بندوں کی راہ پر گامزن فرمائے اور ان کے قیام امن محبت کو عام کرنے والا بنائے 
آمین
وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین

Comments

Popular posts from this blog

خطبہ عید

KHUTBA-E-EI D  PDF LINK SHORT KHUTBA : lONG KHUTBA KHUTBA-E-EI D IMAGE SHORT KHUTBA : lONG KHUTBA NAMAZ-E-EID KA TARIQA 

Introduction About Alaamaat-E-Qayamat Series

Assalamu alaikum warahmatullahi wabarakatuhu  ALAMAATE QAYAMAT Ka  ENCYCLOPAEDIA  1) DAJJAL ❓  Kaun hai❓Kahan hai❓kab Zahir hoga❓  2) DAJJAL ka Huliya ❓ Voh Kaisa Nazar Aayga❓Ahadis Me Uski Kiya Pehchan Batai Gai Hai❓  3) Voh Kaunse Sahabi Hai Jinhone Dajjal Se Mulaqaat ki❓ Aur Unse Dajjal ki kiya baat chit Huvi❓  4) DAJJAL Ko Konsi Taqat Di Jayegi❓Kin Chizon Par Use Ikhtiyar Hasil Hoga❓Uska Fitna Kaisa Hoga❓ Usse Bachne Ka Ummat Ko Kiya Tariqa Sikhaya Gaya❓ Uska Khatma Kaise Hoga❓  ⬆️ [ PART 1 TO PART 9 ] 5) Hazrat Mehdi R.A. Kaun Honge❓Unka Huliya Kaisa Hoga❓Unka Zuhoor kab Hoga Aur Unka Kaam Kiya Hoga❓  ⬆️ [ PART 10 TO PART 12 ] 6) Hazrat Isa A.S. Ka Nuzul Kab Hoga❓Unka Huliya❓Unka Kaam❓  ⬆️ [ PART 13 ] 7) FITNA-E-YAJOOJ MAJOOJ ❓ ⬆️ [ PART 14 ] 8) Aur Deegar ALAMAAT-E-QAYAMAT  ⬆️ [ PART 15 Onwards ] Is Tarah Ki Aur Be Shumar Malumat Mustanad ( Authentic ) Kitabon Se Hasil Shuda 10-12 Min Duration Ki Shorts Clip Me Aap Sun

ALAAMAAT-E-QAYAMAT

: علامات قیامت سیریز پر مولانا محمد وکیل مظاہری صاحب دامت برکاتہم کی تقریظ السلام عليكم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ماشاء اللہ... بہت عمدہ کوشش ہے یہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے -  عوام و خواص کا رجحان بھی علامات الساعة اور اسکی مکمل صحیح جانکاری کی طرف آجکل تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے- اس کی اصل وجہ باطل فرقوں خصوصاً شیعوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیجا ویڈیو اور بے سر پیر کے عقلی دلائل کی بھرمار ہے- اللہ تعالیٰ ان تمام بد عقیدوں کے شر سے امت کو محفوظ فرمائے-  الحمد لله وقت اور حالات کے تقاضے کو سامنے رکھتے ہوئے آپ نے جو یہ سلسلہ شروع کیا ہے کہ لوگوں کو دجالی شرور و فتن سے روشناس کرایا جائے بہت بہت قابل تحسین و لائقِ مبارکباد پیش رفت ہے - اللہ تعالیٰ بیحد قبول فرمائے اور کتاب و سنت کی صحیح تعلیمات کو عام فرمائے آپ لوگوں کے علم و عمر میں برکتیں عطا فرمائے - آمین یا رب العالمین جزاکم اللہ خیرا للجميع محمد وکیل مظاھری